پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعے کو طلب مصر کے صدر محمد مرسی خطاب کریں گے

مصر کے صدر محمد مرسی کل سے اسلام آباد میں ہونے والی ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں.


ویب ڈیسک November 18, 2012
محمد مرسی سے قبل کئی ملکوں کے سربراہان مملکت پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

ISLAMABAD: صدرآصف علی زرداری نے جمعہ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے جس سے مصر کے صدر محمد مرسی خطاب کریں گے۔

ایوان صدر کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس جمعہ کوصبح 11 بجے ہوگا جس میں معمول کی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ اجلاس سے مصر کے صدر محمد مرسی خطاب کریں گے۔

مصر کے صدر محمد مرسی کل سے اسلام آباد میں ہونے والی ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ اور ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان سمیت کئی سربراہ مملکت پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں