پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعے کو طلب مصر کے صدر محمد مرسی خطاب کریں گے

مصر کے صدر محمد مرسی کل سے اسلام آباد میں ہونے والی ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں.

محمد مرسی سے قبل کئی ملکوں کے سربراہان مملکت پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

ISLAMABAD:
صدرآصف علی زرداری نے جمعہ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے جس سے مصر کے صدر محمد مرسی خطاب کریں گے۔

ایوان صدر کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس جمعہ کوصبح 11 بجے ہوگا جس میں معمول کی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ اجلاس سے مصر کے صدر محمد مرسی خطاب کریں گے۔


مصر کے صدر محمد مرسی کل سے اسلام آباد میں ہونے والی ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ اور ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان سمیت کئی سربراہ مملکت پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔
Load Next Story