تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج

وزیراعظم كے مستعفی ہوئے بغیر معاملہ آگے نہیں  بڑھے گا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید

وزیراعظم كے مستعفی ہوئے بغیر معاملہ آگے نہیں  بڑھے گا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، فوٹو؛ ایکسپریس/ ظہورالحق

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے باہر چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا۔


تحریك انصاف كے چیرمین عمران خان كی ہدایت پر پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حكومتی كرپشن اور پاناما لیكس كے خلاف پنجاب اسمبلی كے باہر فیصل چوك پر احتجاجی كیمپ لگایا جس میں تحریك انصاف كے ارکان اسمبلی اور کاکنان کی بڑی تعداد میں شركت كی۔

احتجاج کے دوران اپوزیشن اراکین نے کرپشن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود الر شید نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ كرپٹ حكمران اب اقتدار میں رہنے كا جواز كھو چكے ہیں اس لیے انہیں اب گھر جانا ہوگا کیونکہ وزیراعظم كے مستعفی ہوئے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔ انہوں نے كہا كہ كرپٹ حكمرانوں كے خلاف عوام نے فیصلہ دے دیا ہے، عمران خان ہی ملك كو بحران سے نكال سكتے ہیں۔
Load Next Story