ڈی 8 کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
کیلئے ڈی 8 کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے۔
ڈی 8 کانفرنس کا مقصد خطے میں تجارت اور معیشت کو فروغ دینا ہے، کانفرنس میں ترک وزیر اعظم طیب اردگان، ایرانی صدر احمدی نژاد، نائیجیریا اور مصر کے صدراور ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندے بھی شریک ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ پیر کو تمام ممالک کے وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے ، منگل کو وزرائے خارجہ کی ملاقات ہو گی اور22 نومبر کو سربراہی کانفرنس ہوگی جس میں ڈی 8 کے چارٹر پر دستخط کئے جائیں گے۔
مصر کے صدر23 نومبر کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔