فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے الطاف حسین

ظلم اور بربریت کے خلاف ہمیشہ بولتا رہوں گا چاہے مجھے قتل کردیا جائے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک November 18, 2012
ظلم اور بربریت کے خلاف ہمیشہ بولتا رہوں گا چاہے مجھے قتل کردیا جائے، قائد ایم کیو ایم فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر بمباری کر رہا ہے جس کی جتنی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انسان قادیانیوں، یہودیوں سب سے محبت کرتا ہوں اور اس وجہ سے مجھ پر کئی فتوے بھی لگائے گئے لیکن میں خدا کی بنائی ہوئی مخلوق سے محبت کرتا ہوں۔


ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ مجھے اپنی موت کی کوئی پرواہ نہیں اور میں ظلم اور بربریت کے خلاف ہمیشہ بولتا رہوں گا چاہے مجھے قتل کردیا جائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں