ایم کیوایم کا لاپتا کارکنان کی بازیابی کے لیے مزار قائد پر دھرنا
کراچی آپریشن کے دوران کڑوے گھونٹ پیئے اور حد سے تجاوز اوراختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت کیا، فاروق ستار
ایم کیوایم کی جانب سے جاں بحق اور لاپتا سمیت اسیر کارکنان کی رہائی کے لیے دھرنا دیا گیا جس میں لواحقین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایم کیوایم کے جاں بحق، لاپتا اور اسیر کارکنان کے لیے مزار قائد کے سامنے دھرنا دیا گیا جس میں لواحقین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے كے شركا نے مزار قائد پر جاں بحق، لاپتا اور اسیر کارکنان کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی۔ دھرنے کے شرکا نےہاتھوں میں ایم كیوایم كے جاں بحق، اسیر اورلاپتا كاركنان كی تصاویر كے پورٹریٹ اٹھا ركھے تھے جب كہ اجتماع میں بینرز بھی آویزاں تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے دوران ہم نے کڑوے گھونٹ بھی پیئے اور حد سے تجاوز اوراختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت کیا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود کہا ہے کہ ہر سطح پر احتساب ہونا چاہیے تو پھر کراچی آپریشن میں بھی اگر غلط ہوا ہے تو انصاف اور احتساب ہونا چاہیے۔