پیپلز پارٹی کی عوامی نیشنل پارٹی کو دوبارہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت

صوبائی پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس بلا کر کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا، شاہی سید


ویب ڈیسک November 18, 2012
صوبائی پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس بلا کر کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا، شاہی سید فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کو دوبارہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔


مردان ہاؤس کراچی سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر آغا سراج درانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی۔ شاہی سید نے ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سےتحفظات سے آگاہ کیا۔


پیپلز پارٹی کے وفد نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دوبارہ سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جس پر شاہی سید نے کہا کہ صوبائی پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس بلا کر کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |