ورسٹائل اداکار علاؤ الدین کی آج 33 ویں برسی

اصلی نام علاؤ الدین بٹ تھا ، گائیکی کے شوق کیلیے راولپنڈی سے ممبئی پہنچے


Cultural Reporter May 13, 2016
’’محبوبہ‘‘،’’پاٹے خان‘‘،’’پینگاں‘‘،جیسی یادگار فلموں میں کام کیا فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار علاؤ الدین مرحوم کی33 ویں برسی آج منائی جائیگی۔ علاؤ الدین کا اصلی نام علاؤ الدین بٹ تھا ،انھیں شروع دن سے گائیکی کا شوق تھا جس کی تکمیل کے لیے وہ راولپنڈی سے بمبئی پہنچے جہاں طویل جدوجہد کے بعد بحیثیت اداکار تسلیم کیے گئے۔

جہاں انھوں نے ہدایتکار اے آر کاردار کی فلم ''سنجوگ'' میں معمولی کردار سے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز کیا۔اس کے بعد انھی کی فلم ''نمستے'' میں کام کیا اس میں ان کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا ۔تقسیم ہند سے قبل انھوں نے فلم ''میلہ'' میں اداکارہ نرگس کے باپ کا انتہائی اہم کردار کیا۔جس کے ہیرو لیجنڈ دلیپ کمار تھے۔

قیام پاکستان کے بعد یہاں آ کر انھوں نے ہدایتکار نذیر کی فلم ''پھیرے'' میں ولن کا کردار انتہائی عمدگی سے ادا کیا۔ انھوں نے ''محبوبہ''، ''انوکھی''، ''وعدہ''، ''پاٹے خان''،''پینگاں''،''باغی''، ''مرزا صاحباں''،''امراؤ جان ادا'' جیسی ان گنت یادگار فلموں میں کام کیا۔وہ 13مئی 1983 ء کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔