ماڈل ایان علی نے5 کروڑجرمانے کی سزا کو چیلنج کر دیا
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کلکٹر کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کا یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے 5 کروڑ جرمانے کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔
ماڈل ایان علی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کلکٹر کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کا یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار کے باعث درخواست مسترد کی، جرمانے کے خلاف کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے ، کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبر کا تقرر نہ ہونے کے باعث اس کی تشکیل نامکمل ہے، کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کی سزا کالعدم قراردی جائے۔