افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
واپسی تیز، قیام میں توسیع کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، سفارتی ذرائع
پاکستان نے افغان مہاجرین کے ملک میں قیام میں توسیع کے بارے میں مزیدکسی کی بھی درخواست کو قبول نہ کرنے اور مہاجرین کے ملک سے اخراج کے عمل کو مزید تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور سفارتی ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیے جانے کے بعد اس معاملے میں انتہائی سخت موقف اپنا لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں مہاجر کیمپوں میں مزید عرصے تک رہنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔
افغان صدر اشرف غنی بارہا الزام عائد کر چکے ہیں کہ دہشت گرد مہاجرین کے روپ میں پاکستان جا کر تربیت حاصل کرکے واپس افغانستان آتے ہیں اور یہاں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔