افغانستان میں مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی جلیل عباس جیلانی
افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، پاکستانی سفیر کا امریکی اخبار کو خط
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں پاکستان کے خلاف چھپنے والے اداریے پر سخت درعمل کا اظہار کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے امریکی اخبار کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار نے پاک افغان تعلقات پر جانبدارانہ رائے دی، بہتر ہوتا کہ امریکی اخبار افغان مہاجرین اور سرحدی امور پر بات کرتا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں پاکستان پر ڈبل گیم اور دہشت گردوں کی مدد کے الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ طویل ہونے کی وجہ پاکستان کو قرار دیا تھا۔