پاکستان کی فوجی امداد سے متعلق کانگریس اراکین کو تحفظات ہیں امریکی محکمہ خارجہ

اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لئے کانگریس سے مل کر کام کرتے رہیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک May 13, 2016
پاکستان کی فوجی امداد کے بارے میں سوالات کا جواب اراکین کانگریس ہی دے سکتے ہیں، ایلزبتھ ٹروڈو۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ڈائریکٹر الیزبتھ ٹروڈو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے وہ کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گا لیکن اس کے باوجود اسلام آباد کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں اور پاکستان کی فوجی امداد کے بارے میں سوالات کا جواب اراکین کانگریس ہی دے سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لئے کانگریس سے مل کر کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اپنے اتحادیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی پراپیگنڈے کے باعث امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے پوری رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دی جانے والی امداد میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں