کوئٹہ فائرنگ کے واقعے میں ایک صحافی جاں بحق

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔


Muhammad Zafar November 18, 2012
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

تحصیل پنجگور کے علاقے واشبود میں صحافی رحمت اللہ عابد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

پنجگور پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رحمت اللہ نائی کی دوکان پر گئے ہوئے تھے جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رحمت اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس افسر نے کہا کہ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں