سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لوند عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت سے فرار

ضمانت منسوخ ہونے پر علی احمد لوند نیب حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہو گئے۔


ویب ڈیسک May 13, 2016
علی احمد لوند پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 38 کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: سابق سیکرٹری بلدیات عبوری ضمانت کی درخواست منسوخ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب حکام اختیارات کے ناجائز استعمال اور 38 کروڑ روپے کی خورد برد کی تحقیقات کے لئے سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لوند کو گرفتار کرنا چاہتی تھی لیکن انھوں نے عبوری ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

آج کیس کی سماعت جسٹس علی احمد شیخ کی سربراہی میں ہوئی تو عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توثیق کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر نیب حکام بھی علی احمد لوند کو گرفتار کرنے کے لئے موجود تھے تاہم ملزم نیب حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں