کوئٹہ اور چمن میں درمیانی شدت کا زلزلہ

زلزلے کی شدت 5.3 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک May 13, 2016
زلزلے کی شدت 5.3 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کوئٹہ اور چمن میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور چمن سمیت گردو نواح میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز چمن کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں