مطیع الرحمان کی پھانسی کا معاملہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھائیں گے سرتاج عزیز

ایف 16 طیاروں کی خریداری کولے کرکچھ عرصے سے پاکستان اورامریکا کے تعلقات ایک بار پھر خراب ہورہے ہیں،مشیرخارجہ


ویب ڈیسک May 13, 2016
ایف 16 طیاروں کی خریداری کولے کرکچھ عرصے سے پاکستان اورامریکا کے تعلقات ایک بار پھر خراب ہورہے ہیں،مشیرخارجہ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی قابل مذمت ہے جسے انسانی حقوق کونسل میں اٹھائیں گے۔

مشیرامورخارجہ سرتاج عزیزنے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مطیع ا لرحمان نظامی کی پھانسی قابل مذمت ہے جو ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے 12 اکابرین پرمقدمے قائم کئے گئے، 5 کو پھانسی ہو چکی اور 4 کے مقدمات زیر سماعت ہیں جب کہ 2 کی موت ہو چکی ہے اورایک کوعمر قید کی سزا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش حکومت نے 1974 معاہدے کی شق 15 کی خلاف ورزی کی، موجودہ حالات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں رکاوٹ ہیں، ان پھانسیوں پر اسلامی دنیا میں ہیجان ہے، تمام انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان پھانسیوں کی مذمت کی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں 2013 کے بعد سے کافی بہتری آئی تھی لیکن امریکی کانگریس کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کو دیے جانے والے فنڈزروکے جانے کے فیصلے کے بعد کچھ عرصے سے پاکستان اورامریکا کے تعلقات ایک بارپھرتناؤ کا شکارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں