آئی سی سی سابق بھارتی کھلاڑیوں پرمہربانانیل کمبلے اورراہول ڈریوڈ کو اہم عہدے مل گئے
انیل کمبلے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اور راہول ڈریوڈ رکن منتخب
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین اور راہول ڈریوڈ کو کمیٹی میں شامل کرلیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈرویڈ اور سری لنکن سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو کرکٹ کمیٹی کے لئے 3 سال کے لئے منتخب کرلیا اور دونوں سابق کپتان اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سے قبل 31 مئی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے انیل کمبلے کی بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین کی مدت میں 3 سال کی توسیع کردی جس کے بعد وہ 2018 تک چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے، انیل کمبلے کو اس سے قبل 2012 میں کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کرکٹ کے مسائل سے متعلق چیف ایگزیکٹو کو اپنی تجاویز پیش کرتی ہے۔