راجا ریاض کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پیپلز پارٹی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

راجا ریاض کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچا لہذا انکے جانے پر کارکن خوشیاں منائیں، پی پی پی قیادت


ویب ڈیسک May 13, 2016
راجا ریاض کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچا لہذا انکے جانے پر کارکن خوشیاں منائیں، پی پی پی قیادت۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں سابق ایوزیشن رہنما راجا ریاض کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پیپلز پارٹی نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

راجا ریاض کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد کی سٹی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ راجا ریاض کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچا لہذا ان کے جماعت چھوڑنے کے فیصلے پر کارکن خوشیاں منائیں۔

واضح رہے کہ راجا ریاض نے فریال تالپور اور دیگر پارٹی قائدین سے اختلافات کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان وہ 20 مئی کو پی ٹی آئی کے فیصل آباد جلسے میں کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں