کینیا منی بس پر ہینڈ گرینڈ حملے میں 5 افراد ہلاک

کینیا میں جاری ان حملوں میں زیادہ تر سومالیہ کی تنظیم شیباب اسلامسٹ ملوث رہی ہے۔


Reuters November 18, 2012
دھماکے سے بس کی چھت پھٹ گئی اور پاس ہی واقع ایک ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فوٹو: رائٹرز

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک منی بس پر ہینڈ گرینڈ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔


دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو ئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے سے بس کی چھت پھٹ گئی اور پاس ہی واقع ایک ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


کینیا میں ان دنوں ہنیڈ گرینیڈ حملے عام ہو گئے ہیں جن کا نشانہ اکثر پولیس کو بنایا جاتا ہے کیونکہ کینیا کی فوج سومالیہ میں شیباب نامی شدت پسند گروپ کے خلاف لڑ رہی ہے۔


کینیا میں جاری ان حملوں میں زیادہ تر سومالیہ کی تنظیم شیباب اسلامسٹ ملوث رہی ہے۔ جمعے کو ممباسا میں کئے گئے ایک ہنڈ گرینڈ حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |