آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات طورخم بارڈر پر معمول کا ٹریفک بحال رکھنے پر اتفاق

ملاقات میں خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 13, 2016
ملاقات میں خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر طورخم پر معمول کے بارڈر ٹریفک بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے اور دونوں اطراف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں