کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے باعث ان کے وزن کم ہیں تاہم وہ روبہ صحت ہیں، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک May 13, 2016
بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے باعث ان کے وزن کم ہیں تاہم وہ روبہ صحت ہیں، ڈاکٹرز، فوٹو؛ ایکسپریس

نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا جن میں 2 بيٹے اور 3 بيٹياں شامل ہیں۔

کراچی کے نجی اسپتال میں گوادر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں جب کہ ماں اور بچے دونوں خیریت سے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے جس کی وجہ سے بچوں کے وزن مطلوبہ وزن سے بہت كم ہیں تاہم تمام بچوں کو انكوبيٹر میں رکھا گیا ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون اور بچوں کا علاج بلا معاوضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش پر بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی ولادت پر بہت خوش ہیں تاہم وہ ایک پیشہ ور مزدور ہے اور بچوں کی کفالت کے حوالے سے پریشان بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |