ترکی میں کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے سے 8 فوجی ہلاک

جھڑپ میں 6 فوجی مارے گئے جب کہ مدد کیلیے آنے والا ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔


ویب ڈیسک May 13, 2016
جھڑپ میں 6 فوجی مارے گئے جب کہ مدد کیلیے آنے والا ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ترکی میں عراق کے بارڈر کے قریب کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں عراق کے بارڈر کے قریب جمعہ کی صبح کردوں سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فوجی مارے گئے اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپ کے بعد فوجیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا جس میں موجود 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

واضح رہے کہ ترک افواج 1984 سے باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال جولائی سے فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث 400 کے قریب سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |