بغداد میں اسپینش فٹبال کلب پر داعش کا حملہ 14 افراد ہلاک اور28 زخمی

کلب میں رئیل میڈرڈ کے فین سابقہ میچز کی ویڈیوز دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران جنگجوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی


ویب ڈیسک May 13, 2016
کلب میں رئیل میڈرڈ کے فین سابقہ میچز کی ویڈیوز دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران جنجگوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: عراقی دارالحکومت بغداد میں اسپین کے فٹبال کلب رئیل میڈرڈ پر داعش کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریبی علاقے میں اسپینش فٹبال کلب رئیل مڈرڈ کے فین کلب پر حملہ کرکے 14 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلب میں رئیل میڈرڈ کے فین اسپینش کلب کے سابقہ میچز کی ویڈیوز دیکھنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران داعش کے جنگجوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں