فن کی دنیا میں ہر طرح کے کردار کے خود کو منوانا چاہتی ہوں ساشا آغا

والدہ کی وجہ سے میوزک مجھے ورثے میں ملا ہے مگراسے بطورپروفیشن اپنانے کا نہیں سوچ رہی، ساشا آغا


Qaiser Iftikhar May 14, 2016
منفرد کردارایک اچھے فنکارکی زندگی بنا نے کے ساتھ اس کولوگوں کے دلوں پرراج کرنے کا ہنربھی سیکھاتا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ وماڈل ساشا آغا کو فلموں میں مرکزی کرداروں کے ساتھ بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے البم ریکارڈ کرنے کی پیشکش ہونے لگی۔

معلوم ہواہے کہ بھارت کی ایک معروف میوزک کمپنی ایک ایسے البم پرکام کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے میوزک میں نئی آوازوں کو متعارف کروایا جائے۔ اسی سلسلے میں ساشا آغا سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں لیکن انھوں نے تاحال اس پرکوئی فیصلہ نہیں لیا۔ جب اس حوالے سے ساشا سے ''ایکسپریس'' کی بات ہوئی توان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے جس طرح سے بالی وڈ میں ایکٹنگ اورمیوزک کے شعبے میں انٹری دی تھی ، وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کی فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی آوازکے چرچے بھی ہر طرف ہونے لگے تھے۔

میں نے بھی بالی وڈ فلموں میں بطورہیروئن انٹری دی ہے لیکن فی الحال گلوکاری کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا تمام ترفوکس ایکٹنگ کی طرف ہے اورمیں فن کی دنیا میں ہر طرح کے کردار کرکے خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ جہاں تک بات میوزک کی ہے تومیری والدہ کی وجہ سے مجھے بھی میوزک ورثے میں ملا ہے ، مگراس کوبطورپروفیشن اپنانے کا نہیں سوچ رہی۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ ایک انسان کواپنا کیرئیر بنانے کے لیے محنت اورلگن کے ساتھ ایک کام کرنا چاہیے اوراس کے بعد پھردوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ اس وقت میں دونئی فلموں میں کام کررہی ہوں جن کی شوٹنگ کی وجہ سے گزشتہ دنوں ممبئی سے باہر تھی۔ جہاں تک بات پاکستان میں کام کی ہے تواچھا کرداراورکہانی جونہی مجھے آفرہوگی توپہلی ترجیح پاکستانی فلم ہی ہوگی۔ میں توایک آرٹسٹ ہوں اورسب لوگ جانتے ہیں کہ آرٹسٹ اوراس کا فن کبھی بھی سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے۔ ان کے چاہنے والے ہر جگہ ہوتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اچھے کردارکی تو ہر فنکار کو تلاش ہوتی ہے ،مجھے بھی منفرد کردار کی تلاش ہے کیونکہ منفرد کردارایک اچھے فنکارکی زندگی بنا نے کے ساتھ اس کولوگوں کے دلوں پرراج کرنے کا ہنربھی سیکھاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں