ضمیر فروشوں کی جماعت میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے خواجہ اظہار الحسن

منظم سازشی منصوبےکے تحت متحدہ قائد اور ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک May 14, 2016
منظم سازشی منصوبےکے تحت متحدہ قائد اور ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پریس کانفرنس- فوٹو: ایکسپریس

QUETTA: ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ بعض اسٹیبلشمنٹ کے عناصر کی جانب سے بنائی جانے والی نام نہاد ضمیر فروشوں کی جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ایم کیوایم کے مرکز عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایک جانب منظم سازشی منصوبے کے تحت متحدہ قائد اور ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تو دوسری جانب کراچی آپریشن کا رخ ایک بار پھر متحدہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جس دوران ایم کیوایم کے 50سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، 135کارکنان کو لاپتہ کردیا گیا اور ہزاروں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ بعض اسٹیبلشمنٹ کے عناصر کی جانب سے بنائی جانے والی نام نہاد ضمیر فروشوں کی جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کے لیےان اوچھے ہتھکنڈوں کے پیچھے بلاشبہ وفاقی حکومت ، حکومت سندھ ، اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر اور بعض سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے اور یہ گٹھ جوڑ ان کے اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں