کمیشن کے ٹی او آرزاپوزیشن کی مشاورت سے طے کیے جائیںگے ذرائع حکومت

ٹی اوآرز پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کا آغاز وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کے فوری بعد شروع کردیا جائے گا


عامر خان May 14, 2016
ٹی اوآرز پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کا آغاز وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کے فوری بعد شروع کردیا جائے گا :فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس کی جانب سے عدالتی کمیشن کے قیام کے لیے حکومتی خط کا جواب دینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے عدالتی کمیشن کے قیام کے ٹی او آرز اپوزیشن کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے اور کمیشن کی تشکیل کیلیے اگر ضروری ہوا تو فوری قانون سازی آرڈیننس کی صورت میں کی جائے گی۔

ٹی اوآرز پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کا آغاز وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کے فوری بعد شروع کردیا جائے گا ۔حکومت اس بات پرغور کررہی ہے کہ کرپشن کی تحقیقات کیلیے عدالتی کمیشن کا دائرہ کار فی الحال پانامہ لیکس اسکینڈل تک محدود رکھا جائے ۔ انتہائی اہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے عدالتی کمیشن کے قیام کے لیے حکومتی خط کا جواب موصول ہونے کے بعد حکومتی حلقوں میں مختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں