حکومت کا پیرکوقومی اسمبلی کی کارروائی ٹی وی پربراہ راست نشرکرنے کا اعلان

اجلاس میں اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔


Online May 14, 2016
اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔:فوٹو: فائل

حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھائیں گے، وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر بھی نشر ہوں گی تاہم اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورپاناما لیکس پر پالیسی بیان ایوان میں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں