سرکاری حج اسکیم میں ناکام افراد کو مشکلات کا سامنا

رواں سال وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں86 ہزارکے کوٹے کے مطابق حاصل کی تھیں، ذرائع


Jahangir Minhas May 14, 2016
رواں سال وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں86 ہزارکے کوٹے کے مطابق حاصل کی تھیں، ذرائع:فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کی طرف سے ہارڈ شپ کا کوٹا مختص کرنے کے باوجود سرکاری اسکیم میں ناکام افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری اسکیم کے تحت گروپ کی شکل میں ناکام رہ جانے والے افراد کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی پالیسی نہیں بن سکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت کے حکام نے پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو 5 ہزار حاجی سرکاری اخراجات کے مطابق سعودی عرب لے جانے کی اپیل کی تھی جو حج کمپنیوں کے مالکان نے مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں86 ہزارکے کوٹے کے مطابق حاصل کی تھیں تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت کو69 ہزار حاجیوں کے لیے قرعہ اندازی کرنی پڑی ہے جس کے بعد سرکاری اسکیم میں ناکام رہ جانے والے افرادکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج ویزے کے لیے پاسپورٹ 15 مئی تک تیار ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور کے حکام نے اب تک 40 ہزار کے قریب سعودی عرب میں رہائشی عمارتیں حاصل کر لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔