پاکستانی طلبہ نے ملک کی پہلی فارمولہ الیکٹرک کار بنا لی

100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کی گئی۔


ویب ڈیسک May 14, 2016
فارمولا کار بنانے والے طلبہ کی ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے الیکٹرک کمپیٹیشن میں منتخب ہونے والی واحد ایشیائی ٹیم بھی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس ٹربیون

RAWALPINDI: پاکستان کی نیشنل یونی ورسٹی آفس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے پہلی فارمولا الیکٹرک کار تیار کر لی ہے جو امریکا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔

نسٹ یونی ورسٹی کے انجینئرنگ کے طالبعلموں کی جانب سے تیار کی گئی فارمولا الیکٹرک کار کی تقریب رونمائی کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، یہ فارمولہ کار برقی توانائی کی مدد سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے جب کہ اسے مکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن کیا اور بنایا گیا ہے۔

یہی نہیں کار بنانے والے طلبہ کی یہ ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے ایف ایس اے ای الیکٹرک کمپیٹیشن میں منتخب ہونے والی واحد ایشیائی ٹیم بھی ہے۔ پاکستانی طلبہ نے ایس اے ای انٹرنیشنل کے سخت معیار کو سامنے رکھ کر کار بنانے کو بڑی کامیابی قرار دیا، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں یہ واحد ایشیائی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اس کار کو بنانے کے لیے منصوبہ سازی، تحقیق اور پھر بنانے میں طلبہ کو 16 مہینے کا وقت لگا جب کہ اس منصوبے میں طلبہ کو ایک نجی بینک کا مالی تعاون بھی حاصل رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں