بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 صحافی قتل

صحافیوں کو بھارت کی مشرقی ریاستوں جھار کھنڈ اور بہار میں ہلاک کیا گیا۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم نے بھارت کو 2015 میں ایشیا میں صحافیوں کے لیئے سب سے خطرنا ک ملک قراردیا تھا،فوٹو:فائل

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 صحافیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔


غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صحافیوں کے قتل کے واقعات بھارت کی مشرقی ریاستوں بہاراور جھارکنڈ میں پیش آئے، پہلاواقعہ ریاست بہارکے شہرسِیون میں پیش آیا جہاں ایک ہندی اخبار'ہندوستان' کے بیورو چیف راج دیو رانجن کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکرہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق راج دیو کو قریب سے 5 گولیاں ماری گئیں ہیں تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دوسرا واقعہ جھاڑکھنڈ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار نجی ٹی وی کے نمائندے اکلیش پرتاپ سنگھ کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اورفرارہوگئے۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کو صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرزود آؤٹ بارڈرز نے 2015 میں ایشیا میں صحافیوں کے لیئے سب سے خطرنا ک ملک قراردیا تھا جب کہ صحافتی پابندیوں کے حوالے سے بدنام ممالک کی فہرست میں بھی بھارت کا نمبر 133 واں ہے۔
Load Next Story