پالتو کتے کا کھانا کھانے سے سرینا ولیمز کی حالت غیر ہو گئی

کتے کیلئے جو کھانا منگوایا اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا، ٹینس اسٹار


ویب ڈیسک May 14, 2016
میرا نہیں خیال کہ یہ کھانا انسانوں کے استعمال کے لیے ہے اس لئے انھیں اس ڈبے کے اوپر لکھنا چاہیئے تھا، سرینا ولیمز. فوٹو: فائل

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون سرینا ولیمز نے اپنے پالتو کتے کا کھانا کھا لیا جس سے ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے اپنے پالتو کتے کا کھانا کھانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے پالتو کتے 'چپ' کے لیے کھانا منگوایا تو مچھلی اور چاول انتہائی اچھے دکھائی دے رہے تھے اس لئے میں نے بھی ایک چمچ بھر کر کھا لی۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ کھانے کا ذائقہ بالکل صابن جیسا تھا جس نے 2 گھنٹے بعد اپنا اثر دکھایا اور میری طبیعت ناساز ہو گئی لیکن پھر جلد ہی آرام آگیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ انسانوں کے استعمال کے لیے ہے اس لئے انھیں اس ڈبے کے اوپر لکھنا چاہیئے تھا۔

اس واقعہ کے اگلے روز سرینا ولیمز نے روم میں جاری اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں امریکی حریف کرسٹینا میک ہال کے خلاف کامیابی بھی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |