بنگلادیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک

رواں سال مارچ سے لے کراب تک 90 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

رواں سال مارچ سے لے کراب تک 90 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بنگلا دیش میں گزشتہ 2 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنےسے 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں گزشتہ 2 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترکسان ہیں جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی کا نشانہ بن گئے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں شمال مغربی پابنا اورراجشاہی میں ہوئی ہیں جہاں 10 افراد لقمہ اجل بنے۔ اس کے علاوہ ڈھاکا میں بھی فٹبال کھیلتے 2 بچے آسمانی بجلی کی زد میں آکرجان سے ہاتھ دھو یٹھے۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال مارچ سے لے کراب تک 90 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی اس طرح کے واقعات میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں تاہم اس سال اس سے سب سے زیدہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جس پرماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پرہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں اس کی وجہ ہیں۔
Load Next Story