شاہ رخ کے بعد رجنی کانت بھی سلمان سے باکس آفس پر تصادم سے گریز کرنے لگے

سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’’کابلی‘‘ ایک ہی روز نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں


ویب ڈیسک May 14, 2016
سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’’کابلی‘‘ ایک ہی روز نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بعد لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے بھی سلمان خان کی فلم ''سلطان'' سے باکس آفس پر مقابلے کے ڈر سے اپنی فلم کی نمائش ایک ہفتہ قبل رکھ دی ہے۔

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا نام ہی فلم کی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی ناکام فلمیں بھی 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہیں جب کہ فلم نگری کے بڑے بڑے اداکار سلمان خان سے باکس آفس پر مقابلہ کرنے سے کتراتے ہیں تاہم اب کنگ خان کے بعد لیجنڈری اداکار رجنی کانت دبنگ خان سے مقابلے سے کترانے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ''سلطان'' اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ''کابلی'' ایک ہی روز نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی جس کے بعد دونوں فلموں کے باکس آفس پر مقابلے کی توقع کی جارہی تھی تاہم اب لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے سلومیاں سے باکس آفس پر مقابلے سے گریز کرتے ہوئے فلم کی نمائش کی تاریخ یکم جولائی رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب فلم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم ''رئیس'' کی نمائش کو آگے بڑھا دیا ہے جس کے بعد اب فلم اگلے برس 26 جنوری کو نمائش کت لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں