لاہورایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار

گرفتار ملزمان پیٹ میں ہیروئن کے 150 کیپسول چھپاکراٹلی جارہے تھے، ذرائع اینٹی نارکوٹکس


ویب ڈیسک May 14, 2016
گرفتار ملزمان پیٹ میں ہیروئن کے 150 کیپسول چھپاکراٹلی جارہے تھے، ذرائع اینٹی نارکوٹکس، فوٹو؛ فائل

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس نے پیٹ میں چھپاکر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پیٹ میں ہیروئن کے 150 کیپسول چھپاکر اٹلی جارہے تھے کہ اس دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں تبریز اور حلیم شامل ہیں جو راولپنڈی کےرہائشی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں