عمران خان نے محنت کے پیسے سے آف شورکمپنی بنائی جو اب ختم ہوچکی نعیم الحق

نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے آف شورکمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا، ترجمان تحریک انصاف

نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے آف شورکمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا، ترجمان تحریک انصاف، فوٹو؛ ایکسپریس/ مدثر راجا

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محنت کے پیسے سے آف شورکمپنی بنائی جو اب ختم بھی ہوچکی ہے جب کہ نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے آف شورکمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی پریس کانفرنس کے جواب میں اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ پرویز رشید اور حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے جن 6 رہنماؤں پر الزامات عائد کیے ہیں وہ ان کی 48 گھنٹوں میں تفتیش شروع کرائیں، اگر انہوں نے ایسانہ کیا تو وہ اپنے منصب اورحلف سے غداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نمبر ایک عمران خان نے نہیں بلکہ نوازشریف ہیں، عمران خان نے محنت کے پیسے سے آف شورکمپنی بنائی جو اب ختم بھی ہوچکی ہے اور وہ اس کا بتا چکے ہیں، اب وزیر اعظم نوازشریف بتائیں انہوں نےآف شورکمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا۔


ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف بتائیں آف شورکمپنیاں کب بنائیں، پیسہ کہاں سے کمایا اور کس طرح وہ ملک سے باہر گیا، وزیراعظم نے مزاحمت کو طول دیا تو حالات بہت خراب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا یا لانگ مارچ ہمارا آخری قدم ہوگا جب کہ ہمیں امید ہے وزیراعظم پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کے جواب نہیں دیں گے۔

Load Next Story