اورکزئی میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک 20 زخمی

دھماکا مقامی فوج کے کمپائونڈ میں ہوا، زخمیوں میں سے اکثر کی حالت...


July 21, 2012
حکام کہنا ہے کہ ابھی تک یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ دھماکا خودکش تھا یا پھر اسے کسی جگہ نصب کیا گیا تھا

پاراچنار: اورکزئی میں ایک کمپائونڈ میں بم دھماکے سے کم از کم 9 افراد زخمی جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے۔
بم دھماکا اسپن تال کے قریب واقع گائوں میں مقامی فوج کے کمپائونڈ میں ہوا جس میں رہائشی یونٹس اور آفس بھی موجود تھے۔ مذکورہ علاقے میں جنگجوئوں کیخلاف کچھ مہینوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے ایک مقامی گورنمنٹ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ علم نہیں ہوسکا کہ یہ خودکش حملہ تھا یا پھر کسی نے یہاں پر بم رکھا تھا یا پھر ایسا حادثاتی طور پر ہوا۔
زخمی افراد کو ضلع ہنگو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ اسپتال کے نمائندے نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کی سرحد سے قریب قبائلی علاقوں میں پاکستانی طالبان سمیت بہت سے جنگجو گروپس کام کررہے ہیں جو گزشتہ کچھ عرصے سے ملک بھر میں بم دھماکوں اور دیگر ایسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ہیں

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں