آئی ایم ایف کا افغانستان کو نیا قرض فراہم کرنے پرغور
رواں سال افغان معاشی نمو صرف 2 فیصد رہنے کی امید ہے جو گزشتہ سال سے معمولی بہتر ہے
آئی ایم ایف نے معاشی مسائل سے نمٹنے کیلیے افغانستان کو نئے قرض کی فراہمی پرغور شروع کردیا۔
گزشتہ روز جاری بیان میں عالمی ادارے نے بجٹ کے عمل اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات سے خطروں کو ختم کرنے سے متعلق حال ہی میں مکمل ہونے والے قرض پروگرام کے افغان حکومت کے حاصل کردہ فوائد کو سراہا اور کہاکہ مشکل حالات کے باوجود حکام نے پروگرام کا کامیابی سے نفاذ کیا مگر ملک میں جاری تنازع اور بین الاقوامی فوجی قوتوں کے انخلا کے تناظر میں افغانستان کی اقتصادی صورتحال مشکل ہے، رواں سال افغان معاشی نمو صرف 2 فیصد رہنے کی امید ہے جو گزشتہ سال سے معمولی بہتر ہے اور اس رفتار کو سیکیورٹی حالات مزید خراب ہونے اور سست ڈونر امداد کا خطرہ لاحق ہے، اس کے علاوہ ملکی بینکاری نظام کو بھی خطروں سے نمٹنے کیلیے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔