معین اختر کی یاد میں امریکا میں شوز ہوں گے
معین اختر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اگست میں’’ڈبل لوز ٹاک مشاعرہ‘‘2016 کا انعقاد کیا جارہا ہے
پاکستان کے معروف انٹرنیشنل پروگرام پرموٹرز اظہر علی پردار جنھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں متعدد کامیاب شوز کیے ہیں۔
انھوں نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی لیجنڈ اداکار ،کمپئیرمعین اختر(مرحوم) کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اگست میں امریکا کے مختلف شہروں میں مشاعرہ اور شوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس پروگرام کو وہ حتمی شکل دینے کے لیے ان دنوں تیاریوں میں مصروف ہیں،ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا معین اختر کو جو شہرت پاکستان میں حاصل تھی اس سے زیادہ انھیں دنیا بھر میں عزت اور شہرت ملی،ان کے شو دیکھنے کے لیے لوگ انتظارکرتے تھے، وہ آج دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے چاہنے والے آج بھی ان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اگست میں''ڈبل لوز ٹاک مشاعرہ''2016 کا انعقاد کیا جارہا ہے،اس میں نامور فنکار انور مقصود، حنا دلپزیر، قاضی واجد، بہروز سبزواری و دیگر امریکا جائیں گے۔