کیریئرمیں کامیابی کے بنیادی اصول
خداداد صلاحیتوں سے مثبت اندازمیں کام لینا آپ کی سوچ پر منحصر ہے
کیریئر کی صحیح منصوبہ بندی اور تکمیل ساز ی یقینا ہر نوجوان کے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ ہر ایک اپنے شعبے مہارت کے ساتھ بڑے درجے کی کامیابی پانے کا بھی متمنی ہوتا ہے۔
یہ ضروری نہیں کہ تعلیمی دورانیے کے اختتام کے ساتھ ہی کوئی اچھی اور حسب خواہش ملازمت آپ کو مل جائے۔ بعض اوقات ایسا ہو بھی جاتا ہے لیکن جلد بازی میں کیاجانے والا فیصلہ کبھی کبھار غلط بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے کیریئر کی منصوبہ بندی کرتے وقت نہایت محتاط رہتے ہوئے ان نکات پر غور کریں جو اس دوران آپ کو پیش آسکتے ہیں۔ کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ملازمت یا کیریئر میں تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے اور یہ تبدیلی جزوی طور پر آپ کے مکمل کیرئیر کی منصوبہ بندی پر اثر انداز ہوتی ہے۔اپنے مقصد کو پانے کے لئے سوچ بچار اور وقت کی قید کی پروا نہ کریں کیونکہ منصوبہ بندی یا کریئر پلاننگ میں بار بار کی جانے والی تبدیلی زندگی میں آگے بڑھنے نہیں دیتی۔
اگر آپ اپنی موجودہ ملازمت سے مطمئن نہیں یا کسی مرحلہ پر آپ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور اس ملازمت نے آپ کو محدود کر دیا ہے تواس سلسلے میں کریئر پلاننگ کا عمل آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔ آپ کا موجودہ ملازمت یاکیرئیر سے اگلی ملازمت یاکریئر تک کا سفرایک عمارت تعمیر کرنے کے مترادف ہے جہاں آپ کو بنیاد ہی سے محفوظ اور طریقہ اپنانا ہوگا ۔مندرجہ ذیل نکات یقیناً آپ کے کیرئیر کے مقاصدکے حصول کے مدد گار ثابت ہوں گے۔
٭اپنے کریئر کی منصوبہ بندی کرتے وقت اپنے آپ کو تمام رکاوٹوں سے آزاد رکھیں اور وہ رکاوٹیں مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں جیسے کہ ذاتی رکاوٹیں مثلا (سستی، بے حسی ، لاپروائی، غیر ذمہ داری ،حوصلہ افزائی کی کمی اور پابندی وقت سے غفلت)، خاندانی دباؤ جیسے کہ (خاندانی کاروبار میں ساتھ کام کرنے کی توقعات ،کریئر کے حوالے سے مخصوص راستوں کو ہی اپنانا اور کریئر کو صرف اس وجہ سے نظر انداز کرنا کہ وہ آپ کے معیار اور اسٹیٹس سے کم تر ہے )اور اپنے طبقے کے ارکان کا دباؤ وغیرہ ۔کریئر کی منصوبہ بندی اور اس کی فیصلہ سازی آپ کی زندگی کا اہم پہلو ہے اس لئے اپنے اوپر کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لیں جو آپ کو اصل انتخاب،صحیح فیصلے اور بہترین منصوبہ بندی کرنے سے مفلوج کردے ۔اس کام میں جلد بازی سے آپ اپنا بہت بڑا نقصان کر سکتے ہیں اس لئے ہر قسم کی رکاوٹوں سے آزاد ہو کر اور نہایت سوچ بچار سے فیصلہ کرنا ہی آ پ کے لئے بہترین ثابت ہو سکتا ہے ۔
٭اپنے موجودہ یا ممکنہ لائف اسٹائل یا زندگی گزارنے کے انداز کا جائزہ لیں ،کیا آپ اس سے مطمئن اور خوش ہیں ؟کیا آپ اسے تبدیل یا برقرار رکھنا چاہتے ہیں ؟آپ کو اس بات کا مکمل یقین ہونا چایئے کہ آپ جس راستے کا بھی انتخاب کریں گے وہ آپ کے آئیڈیل لائف اسٹائل سے ضرور مماثلت رکھتا ہو۔کیا فی الحال آپ کا زندگی گزارنے کا انداز ویساہی ہے جیسا کہ آپ چاہتے ہیں ؟اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو یقینا آپ خوش قسمت ہیں اور اسے بہترین بنا نے میں مزید کام کر سکتے ہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تب آپ کو ایسے راستے منتخب کرنا ہوں گے جو آپ کو آپ کا من پسند طرز زندگی مہیا کر سکیں۔
٭اپنی پسند ناپسند کا جائزہ لیں ۔ اپنی ہر قسم کی سرگرمیوں خواہ وہ کام یا آپ کے پیشے کے متعلق ہوں یا پھر کھیل کے متعلق،ان کے بارے میں سوچیں کیا انہیں انجام دیتے ہوئے آپ مزہ اور خوشی محسوس کرتے ہیں یا کس قسم کی سرگرمی کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ اس سلسلے میں آپ دونوں قسم کی سرگرمیوں کی ایک فہرست مرتب کر لیں اور اس فہرست کی روشنی میں اس بات کا تجزیہ کریں کہ فہرست کے مندرجات کا آپ کی حالیہ ملازمت یا کریئر پلاننگ میں کس حد تک مماثلت ہے۔اس طرح کسی بھی کام کا انتخاب کرنا آپ کے لئے سہل ثابت ہو گا ۔
٭اپنے جذبے یا شوق کا جائزہ لیں ۔ یہ دیکھیں کہ کس وقت اور ماحول میں آپ خود کو سب سے زیادہ پرجوش محسوس کرتے ہیں ۔ کون ساکام یا سرگرمی ہے آپ کو مستقل فعال ، پر جوش اور متحرک رکھتی ہے ۔ ایک فہرست ترتیب دیں اور اس میں اپنے ایسے تمام شوق اورخواہشات کے متعلق لکھیں جنہیں انجام دیتے وقت آپ جنون اور سرشاری کو محسوس کرتے ہیں ۔
٭اپنی کمزوریوں اور طاقت کا جائزہ لیں ۔ہر انسان اچھی طرح واقف ہوتا ہے کہ اس کی طاقت اور کمزوری کن باتوں میں پوشیدہ ہے ۔ایک ایمپلائر کے طور پر کام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات، تعلیم ،تربیت،ٹریننگ،اضافی صلاحیتیں ،قابلیت ، ذہانت ،پیشہ وارانہ معلومات اور ذاتی رویہ یا کردار کا تفصیلی جائزہ لیں۔ ان تمام معاملات میں کس جگہ آپ کمزور یا طاقت ور ہیں اس کا اندازہ خود لگانا ہو گا اور پھر اپنی بہترین حکمت عملی سے ان پر قابو پانا اور ان سے مثبت اندازمیں کام لینا آپ کی سوچ پر منحصر ہے۔
٭کامیابی کی تعریف آ پ کے نزدیک کیا ہے ؟آپ اسے کن معنوں میں لیتے اور اسے کس طرح سے سوچتے ہیں ۔ کچھ وقت اس بارے میں غور و فکر میں بھی گزاریں کہ آپ کامیابی کی وضاحت کس طرح کر سکتے ہیں ۔ کامیابی سے آپ کی کیا مراد ہو سکتی ہے ۔
٭آپ کی شخصیت کیسی ہے ؟کیا آپ ایک ملنسار ، گُھلنے ملنے والے مجلسی انسان ہیں یا پھر آپ کا شمار ایسے افراد میں کیا جاتا ہے جنہیں صرف اپنی ذات سے ہی شغف ہوتا ہے ا ور شرمیلے ، الگ تھلگ اور اپنے آپ میں مگن انسان میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ کیا آپ سوچنے اور عمل کرنے کے مقولے پر یقین رکھتے ہیں ؟ یکسانیت یا تبدیلی کو پسند کرتے ہیں ؟کیا آپ پیچھے رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں یا آگے بڑھ کر؟ان تمام باتوں کے لئے اپنی شخصیت کا تفصیلی جائزہ لیں ۔ جن امور پر آپ کی گرفت نہیں ان کو جانچیے اور از خود اپنا ٹیسٹ لیں ۔کریئر کی منصوبہ بندی میں ان تمام باتوں کا جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔
٭آپ کی 'ڈریم جاب'کس نوعیت کی ہے ؟آپ اپنے بچپن میں بڑ ا ہوکر کیا بننے کے خواہش مند تھے ؟کیا وہ خواہش ابھی تک اسی شدت کے ساتھ آپ کے اندر موجود ہے ۔اگر ہے تو کریئر پلاننگ میں اسے بھی شامل رکھیں اوراس بات کا مشاہدہ بھی کریں کہ اگر آپ ملازمت کر رہے ہیں تو کیا آپ کی موجودہ ملازمت آپ کے بچپن کی خواہش کے مطابق ہے یا نہیں ۔اس بات کا پختہ یقین کریںاور اس کے متعلق کسی بھی قسم کی منفی سوچ کو دماغ پر حاوی مت ہونے دیں ۔اپنی ڈریم جاب کے ساتھ ساتھ دیگر ان شعبوں پر توجہ دیں جن میں آپ کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔