ترکی پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں کو اپ گریڈ کرے گا

ترکی ایف 16 طیاروں کے اسپیئر پارٹس بنانے کے علاوہ ان جہازوں کے انجن بھی تیار کر رہا ہے

ترکی ایف 16 طیاروں کے اسپیئر پارٹس بنانے کے علاوہ ان جہازوں کے انجن بھی تیار کر رہا ہے:فوٹو: فائل

ترکی پاکستان ایئرفورس کے ایف 16 فائیٹر جیٹ طیاروں کو جدید ترین بنائیگا جس کیلیے پاکستان 75 ملین ڈالر ادا کریگا۔


ترک ایشیا بحرالکاہل کونسل برائے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے اعلیٰ افسر نے یہاں ہفتے کو بتایا کہ ترکی اور پاکستان کے کئی جہتی تعلقات اب دفاعی شعبے میں بھی تیزی سے فروغ پارہے ہیں۔ ترکی ایف 16 طیاروں کے اسپیئر پارٹس بنانے کے علاوہ ان جہازوں کے انجن بھی تیار کر رہا ہے، پاکستان میں کم از کم 100 ترک کمپنیاں بڑی کامیابی سے پہلے ہی کاروبار کر رہی ہیں۔
Load Next Story