پنجاب کے اساتذہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم نے مظاہرین کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرادی۔


ویب ڈیسک May 15, 2016
ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم نے مظاہرین کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرادی۔۔ فوٹو: پی پی آئی

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کے 2 روز دھرنے کے بعد حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف صوبے بھر سے آئے اساتذہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر جمع ہوئے لیکن جب احتجاج کے باوجود کسی سرکاری نمائندے نے رابطہ نہ کیا تو اساتذہ نے فیصل چوک میں دھرنا دے دیا جس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی جس میں ان کے تمام مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی۔ حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل اساتذہ کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جب کہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے کیمپ میں پہنچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں