پاکستان نے ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

پاکستان نے فائنل میں ہانگ کانگ کو 0-2 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک May 15, 2016
سیمی فائنل میں پاکستا نے روایتی حریف بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے 18 ویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کو 2۔0 سے ہرا کر مسلسل تیسری بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تائیوان میں جاری 18 ویں ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے فرحان زمان نے ہانگ کانگ کے لی ہو کو شکست دی جب کہ دوسرے مقابلے میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 2 کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست دی تھی۔ جس میں پاکستان کے فرحان زمان اور طیب اسلم نے کامیابی کے بعد مسلسل تیسری بار فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا۔ بھارت کے ہریندر پال سنگھ نے فرحان زمان کو 3، 2 سے شکست دے کر پاکستان کو پریشانی سے دوچار کردیا تھا لیکن پاکستان کے فرحان محبوب نے بھارت کے ولاوت کمار کو 3 ایک سے مات دے کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جب کہ فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے طیب اسلم نے بھارت کے اش کمار کو 3 دو شکست دے کر پاکستان کو فائنل تک پہنچا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں