فرقہ واریت کیخلاف الطاف حسین کی کاوش کامیاب رہی تراب الحق

رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی شاہ تراب الحق اور حاجی حنیف طیب سے ملاقات


Express Desk November 19, 2012
جو عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکاکر مسلم امہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم عزائم اور گھنائونی سازشوں میں ناکامی سے دوچار ہونگے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی روداری کے قیام کیلیے ایم کیوایم کی جانب سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے صدر علامہ شاہ تراب الحق قادری اور نظام مصطفی گروپ کے سربراہ حاجی حنیف طیب سے ملاقات کی اور انھیں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے جرات مندانہ بیان کی کاپی بھی پیش کی، ملاقات میں علمائے کرام نے وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلیے الطاف حسین کی عملی کاوشیں پہلے بھی رنگ لاچکی ہیں اور اس مرتبہ بھی جو عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکاکر مسلم امہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم عزائم اور گھنائونی سازشوں میں ناکامی سے دوچار ہونگے۔

انھوں نے شیعہ و سنی عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ہر قیمت پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہ صرف قائم رکھیں بلکہ اس کے فروغ کیلیے اپنا مثبت کردار بھی ادا کریں،ملاقات میں علمائے کرام نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے ، مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلیے صبر جمیل کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلیے دعا بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔