یمن میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 25 اہلکار ہلاک

خود کش دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں 40 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک May 15, 2016
یکم مئی کو یمن میں ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ فوٹو: فائل

یمن میں ایک پولیس کمپاؤنڈ پر خود کش حملے میں کم ازکم 25 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوبی شہر مقالا میں واقع پولیس کمپاؤنڈ میں اہلکار اپنی رجسٹریشن کے لئے کھڑے تھے کہ خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 25 اہلکار ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب داعش نے پولیس کمپاؤنڈ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک آن لائن نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایک جنگجو نے کمر کے گرد دھماکہ خیز بیلٹ باندھ کر یہ حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 40 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |