وزیر بلدیات سندھ نے کراچی میں صفائی کی بدترین صورتحال کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیدیا
وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے صفائی کا عملہ ہڑتال پر پے، جام خان شورو
وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے شہر میں صفائی کی بدترین صورتحال کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قراردے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جان خان شورو کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کے فنڈ سے 67 کروڑ روپے کی کٹوتی کرلی ہے جس کے باعث بلدیاتی عملہ ہڑتال پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے بارہا رابطے کے باوجود وفاقی حکومت معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 3 مرتبہ رابطہ کیا جب کہ میں خود چیئرمین ایف بی آر سے رقم کی واپسی کے لئے رابطہ کرچکا ہوں لیکن رقم واپس نہیں کی جارہی اور اگر رقم واپس نہ کی گئی تووہ خود ہڑتالی ملازمین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز کی نشاندہی پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ وزیرمینشن کے سامنے لگے کچرے کے ڈھیر کو وزیربلدیات سندھ کی ہدایت پر اٹھالیا گیا ہے جس پر مقامی آبادی نے ایکسپریس نیوز کا شکریہ ادا کیا۔