کوٹری مسلح افراد دو ٹرکوں سے دال کی بوریاںلوٹ کرفرار

واقعے کیخلاف ڈرائیوروں کاسپرہائی وے پرٹرک کھڑے کرکے احتجاج۔


Nama Nigar November 19, 2012
سپر ہائی وے پر32 چوکیوں کے قیام اورپولیس کی پیٹرولنگ بڑھانے کے پولیس دعوئوں کے باوجود سپرہائی وے پر لوٹ مارکاسلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

مسلح افرادنے سپرہائی وے پردال کی بوریاںاوردیگراجناس لے جانے والے دو ٹرکوںکولوٹ لیا اور فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر32 چوکیوں کے قیام اورپولیس کی پیٹرولنگ بڑھانے کے پولیس دعوئوں کے باوجود سپرہائی وے پر لوٹ مارکاسلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سپر ہائی وے پر پولیس چوکی 13 کے سامنے مسلح افرادنے دو ٹرکوں کو روک کر ڈرائیوروںرسول بخش اورمحمد علی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ٹرکوں سے دال کی بوریاں اور مختلف اشیااتارکراپنی گاڑی میں لوڈکیںاور آسانی فرار ہوگئے۔

واقعہ کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے ٹرک اور ٹریلر سپر ہائی وے پر کھڑے کر کے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اورگاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جامشورو نے پہنچ کرڈرائیوروںکو 24 گھنٹوںکے دوران ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلا کراحتجاج ختم کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں