بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

امریتا راؤ نے فلم ’’میں ہوں نا‘‘، ’’ویوا‘‘ اور ’’جولی ایل ایل بی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں


ویب ڈیسک May 15, 2016
امریتا راؤ نے فلم ’’میں ہوں نا‘‘، ’’ویوا‘‘ اور ’’جولی ایل ایل بی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فوٹو:فائل

CHOLISTAN: بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ اپنے قریبی دوست اور ریڈیو جوکی انمول سے آج رشہ اذدواج میں منسلک ہوگئیں۔


بالی ووڈ میں رواں سال اداکاراؤں کی شادی کا سال قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ رواں سال اداکارہ پریتی زنٹا، بپاشا باسو سمیت متعدد اداکارائیں شادی کے بندھن میں بند چکی ہیں تاہم اب فلم ''میں ہوں نا'' کی 34 سالہ اداکارہ بھی آج شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ 7 سالہ طویل دوستی کے بعد ریڈیو جوکی انمول سے آج شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، جس کا اعلان ریڈیو جوکی انمول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جب کہ شادی کی تقریب میں فلمی شخصیات اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ امریتا راؤ نے فلم ''میں ہوں نا''، ''ویوا'' اور ''جولی ایل ایل بی'' سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں