سانگھڑ لالچی باپ نے 8 سالہ بیٹی کانکاح 50 سالہ شخص سے کرادیا

50سالہ گل محمد 2بیٹوں اور2بیٹیوں کا باپ ہے۔

پرو مل تھانے کی حدودگائوں شہداد بگٹی میں دین محمد سولنگی نے بھاری رقم لیکر اپنی 8 سالہ بیٹی زینب کا نکاح 50 سالہ گل محمدسولنگی سے کرا دیا۔ فوٹو: فائل

لالچی باپ نے پیسوں کے لالچ میں کم سن بیٹی کا نکاح بوڑھے شخص سے کرا دیا۔


تفصیلات کے مطابق پرو مل تھانے کی حدودگائوں شہداد بگٹی میں دین محمد سولنگی نے بھاری رقم لیکر اپنی 8 سالہ بیٹی زینب کا نکاح 50 سالہ گل محمدسولنگی سے کرا دیا جوپہلے ہی دوبیٹوںاوردوبیٹیوںکاباپ ہے۔

زینب نے بتایاکہ پیسوں کے لالچ میں میرے باپ نے میری زندگی تباہ کردی۔ دوسری جانب زینب کے ماموں نیاز سولنگی نے بتایا کہ ایک سال قبل زینب کی منگنی اسکے بیٹے 10 سالہ رحیم بخش سے ہوئی تھی اور دین محمد سولنگی ان سے بھی60 ہزار روپے وصول کر چکا ہے اور اب زیادہ رقم کے لالچ میں زینب کا نکاح گل محمد سے کرادیاہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ نکاح کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔
Load Next Story