بنگلادیش میں امیر جماعت اسلامی کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی دہرا معیار ہے ترک صدر

اگر یورپ سیاسی پھانسیوں کے خلاف ہے تو پھر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ خاموش کیوں ہے، رجب طیب اردگان


ویب ڈیسک May 15, 2016
امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر ترکی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ترک صدر رجب طیب اردگان نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیارقراردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بنگلادیش کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیے جانے پر یورپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ سیاسی پھانسیوں کے خلاف ہے تو پھر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ خاموش کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر یورپ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ یہ اس کا دہرا معیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلا دیش نے امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو 1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی جب کہ ترکی نے پھانسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔