پولیس کامحنت کش پر تشدد استری سے جسم داغ دیا

نشے میں دھت اہلکاررسول بخش نے زدوکوب کیا.

زخمی نوجوان نے بتایاکہ اسے نشے میں دھت پولیس اہلکار رسول بخش نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایااورگرم استری سے داغ دیا۔ فوٹو: فائل

نشے میں دھت پولیس اہلکارنے محنت کش کے جسم کوگرم استری سے داغ دیا۔


تفصیلات کے مطابق مالہی کالونی کے رہائشی 25 سالہ شاہد کُوچڑاکو مہران پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بلاجواز حراست میں لیکر بہیمانہ تشددکانشانہ بنایااوراس کے جسم کوگرم استری سے داغ دیا۔واقعہ کی اطلاع پر اہل محلہ نے احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو چھوڑ دیا۔ زخمی نوجوان نے بتایاکہ اسے نشے میں دھت پولیس اہلکار رسول بخش نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایااورگرم استری سے داغ دیا۔

پولیس اہلکارکو برطرف کر کے گرفتارکیاجائے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او مہران تھانہ امین مری نے بتایا کہ پولیس نے شاہد پر کوئی تشدد نہیں کیا۔ شاہد کوچڑا اور ایک گونگے شخص کے درمیان جھگڑ ا ہوا تھا اور وہ تھانے آئے تھے، پولیس نے صلح کرا کر دونوں کوگھر روانہ کر دیاتھا۔
Load Next Story